سوات پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن،30 ملزمان گرفتار
سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔23ستمبر2017ء)مینگورہ پولیس کاڈی ایس پی سٹی کے سربراہی میں شہر بھر کے مختلف علاقوں میں مڈنائٹ سرچ اینڈ سڑائیک اپریشن ،15مشتبہ پانچ جوابازوں سمیت 30 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں17منشیات فروش بھی گرفتار کرلئے گئے،ملزمان میں نامی گرامی منشیات فروش بھی شامل ہیں ،بڑی مقدار میں منشیات،اسلحہ اور شراب بھی برآمد، مینگورہ پولیس نے ڈی پی او سوات محمد اعجاز خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان کے سربراہی میں مینگورہ ،رحیم آباد او ر بنڑ پولیس اسٹیشنز کے ایس ایچ اوز نصیر باچا ،اقبال نسیم اور زاہد شاہ کے ہمراہ مینگورہ شہر کی مختلف علاقوں میں مڈنائٹ سرچ اینڈ سڑائیک اپریشن کیا جس کے دوران مینگورہ پولیس اسٹیشن کی حدود سے دس مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا گیا ، ایک جواباز کو بھی گرفتارکرکے اُس کے قبضے سے ٹی وی ،موبائل اور جوئے کے لئے استعمال ہونے والی دیگر اشیاء بھی برآمد کر لی گئیں، گرفتار منشیات فروشوں سے ایک عد د پستول ،10 لیٹر شراب ،مجموعی طورپر 2275گرام چرس ،863گرام ہیروین برآمد کر لی گئی،، رحیم آباد پولیس اسٹیشن کی حدودسے تین منشیات فروشوں کوگرفتارکرلیاگیا ملزمان کے قبضے سے پانچ ہزار کے پانچ جعلی نوٹ بھی برآمد کرلئے گئے پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔