آج کی خبریںسوات کی خبریں
دیر بالا: مکان میں آگ لگنے سے 6 بچے جھلس کر جاں بحق
دیر(زما سوات ڈاٹ کام ۔ 24 ستمبر2017ء)دیر بالا کے علاقے ڈوگ درہ میں مکان میں آگ لگنے سے 6بچےجھلس کر جاں بحق ہوگئے ،پولیس کا کہنا ہے کہ سردی سےبچنےکےلیےکمرے میں آگ جلائی گئی تھی۔واقعہ ڈوگ درہ کے پہاڑی علاقے ببوزی میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہمیش گل نامی شخص نے سردی سےبچنےکےلیے کمرے میں آگ جلا رکھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث وہاں سوئے ہوئے 6 بچے جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔مرنے والے بچوں کی عمریں 3 سے 12 سال کے درمیان تھیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔