آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں ڈینگی وائرس بے قابو، مزید 18 افراد متاثر، تعداد 218 ہوگئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 20 ستمبر 2019ء) سوات میں ڈینگی وائرس حملے جاری، مزید 18افراد متاثرہوگئے۔ متاثرہ افراد کی تعداد 218 تک پہنچ گئی، جن میں 64 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ سیدوشریف ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہسپتال میں مزید 18 مریضوں کو لایا گیا ہے جو ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق اب تک سیدوشریف ہسپتال میں 218 مریضوں کو لایا گیا ہے جن میں 64 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ 38 مریضوں کو ملوک آباد سے لایا گیا ہے۔ رنگ محلہ سے 25 اورگنبدمیرہ اور قمبر سے 21,21 مریضوں کولایا گیا۔ اب تک 188 مریضوں کو علاج کے بعد رخصت کردیا گیا ہے جب کہ 30 مریض تاحال اسپتال کے انتہائی نگہداشت والے وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔سوات کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہیں جو گھروں پر اپنا علاج کر رہے ہیں۔ جبکہ حکومت کی جانب سے ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات مبینہ طور تسلی بخش نہیں ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button