ڈمپنگ گراؤنڈ کی منتقلی کے خلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔26ستمبر2017ء)پانڑ کونترو میرہ میں ڈمپنگ گراؤنڈ کی منتقلی کے خلاف عوام کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، جمعہ کے روز تک ڈیڈ لائن دے دی ، گزشتہ روز یونین کونسل گل کدہ پانڑ ، خواجہ آباد ، لیبر کالونی اور کونترو میرہ کے عوام نے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، جس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کونسلر گل کدہ راحت علی خان اور دیگر نے کہا کہ ٹی ایم اے بابوزئی مینگورہ شہر کے نو یونین کونسلوں کا گند کونترو میرہ منتقل کر رہے ہیں اور اسکے لئے کونترو میرہ میں ڈمپنگ گراؤنڈ لیا گیا ہے جس کی ہم کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دیں سکتے ، انہوں نے جمعہ کے روز تک ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے روز مساجد میں اعلانات کرکے ہزاروں لوگوں کو سڑکوں پر نکال لیں گے اور جو بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اسکی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے حکام پر ہوگی ۔