آج کی خبریں

سوات میں ڈینگی کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا،ڈی ایچ او

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔27ستمبر2017ء )ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر سوات کے ترجمان نے ڈینگی بخار کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع سوات میں عوام الناس ،منتخب نمائندوں ،انتظامیہ اور محکمہ صحت کے عملہ کی محنت سے آج تک ڈینگی کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے،بعض اخبارات میں سوات میں ڈینگی سے اموات کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان نے وضاحت کی کہ محکمہ صحت کے ریپڈرسپانس ٹیموں نے متعلقہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے معلومات اکھٹی کیں،جہاں ضرورت تھی وہاں موقع پر دوسرے لوگوں کے ٹسٹ بھی کئے گئے تاہم کسی بھی مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق نہیں ہوسکی،ترجمان نے مزید کہا کہ کبل کے نو سالہ بچے انعام اللہ کا انتقال ڈینگی وائرس سے نہیں بلکہ نمونیہ سے ہوا ہے،سر سردارے منگلور کی بچیوں سلمیٰ اور نزاکت کا انتقال بھی ڈینگی وائرس سے نہیں بلکہ دوسرے انفیکشن سے ہوا ہے جبکہ شاہدرہ بسم اللہ محلہ مینگورہ کے عبدالقیوم کے گھر میں صرف 18سالہ لیلیٰ معمولی بخار سے بیمار تھی تاہم ڈینگی کا کوئی مریض موجود نہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button