سوات میں ڈاکٹروں کی ہڑتال بدستور جاری، عوامی حلقوں کا حکومت سے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں ڈاکٹروں کی ہڑتال بدستور جاری، او پی ڈیز میں کام ٹھپ ہوکررہ گیا، عوامی حلقوں کا حکومت سے ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ، گزشتہ روز بھی سیدو ہسپتال میں ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور او پی ڈیز میں پیش نہیں ہوئے، جسکی وجہ سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس سلسلے میں گرینڈ ہیلتھ الائنس سوات کے چیئر مین ڈاکٹر کامران خان، ڈاکٹر محسن، ڈاکٹر ریاض اور دیگر نے بتایا کہ حکومت ہمارے جائز مطالبات پر غور کرے اور ہمیں مزید احتجاج پر مجبور نہ کرے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے مطالبات پیش کردئیے ہیں، جبکہ ہم ڈی ایچ اے اور آر ایچ اے کو ماننے کیلئے ہر گز تیار نہیں، حکومت اپنا فیصلہ واپس لے پھر ہم مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہوں گے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طورپر ڈاکٹرز سے مذاکرات کرکے مسئلے کا حل نکالے۔