آج کی خبریںسوات کی خبریں

مسرت احمدزیب نے سیدو اسپتال کے لئے دس کروڑ منظور کروالئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔29ستمبر2017ء )ممبر قومی اسمبلی مسرت احمد زیب کی کوششوں سے سیدو شریف ہسپتال میں اپریشن تھیٹر کمپلیکس کے لئے دس کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی ، پانچ کروڑ جاری ، اپریشن تھیٹر کمپلیکس کی تعمیر سے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے مسائل میں کمی آئے گی ، گزشتہ سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال میں چیف ایگزیکٹیو تاج محمدخان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ممبر قومی اسمبلی مسرت احمد زیب ، پی ڈی اے ملاکنڈ ڈویژن کے صدر ڈاکٹر نعیم ، ڈاکٹر گلشن اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے کہاکہ میرا مقصد یہاں کی عوام کی ترقی وخوشحالی ہے اور اس کے لئے ہر پلیٹ فارم استعمال کررہی ہوں اور مرکزی حکومت سے خصوصی پیکیج منظور کیا جس میں سید وہسپتال میں دس کروڑ روپے کے خطیر لاگت سے اپریشن تھیٹر کمپلیکس کی تعمیر سے مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی ، اس موقع پر سیدو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو اور میڈیکل کالج کے پرنسپل تاج محمدخان نے مسرت احمد زیب کاشکریہ دا کیا اور کہاکہ ایک سال کے عرصے میں یہ کپلیکس مکمل ہوگا

Related Articles

Loading...
Back to top button