آزادی مارچ کے لئے سوات اور دیگر اضلاع سے قافلے روانہ ہو گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)جے یوائی دھرنا اور ازادی مارچ کیلئے سوات، شانگلہ، دیر اور بونیر سے قافلہ روانہ ہونے کیلئے تیار ہوگئے، جے یو ائی سوات کے ترجمان اعجاز خان کے مطابق ضلع سوات اور ضلع شانگلہ کے قافلے نیو بائی پاس پر جمع ہونگے اور وہاں سے ایک بڑے قافلہ کی صورت میں چکدرہ روانہ ہوجائیں گے، لنڈاکے کے مقام پر بونیر سے انیوالا قافلہ ان کیساتھ مل جائیگا، جس کے بعد چکدرہ کے مقام پر اپر دیر، لوئیر دیر اور چترال، باجوڑ سے انے والے قافلہ اکٹھا ہونگے، جس کے بعد یہ بڑا قافلہ مردان کیلئے روانہ ہوگا، جہاں پر درگئی، سخاکوٹ، مالاکنڈ اور دیگر علاقوں کے کارکن اکٹھا ہوکر اگے چلیں گے، اور رشکئی انٹر چینج پر پشاور، نوشہرہ اور دیگر علاقوں کے قافلہ بھی ان کیساتھ مل جائیں گے جس کے بعد جی ٹی رروڈ پر یہ قافلہ اپنے منزل کی جانب راواں ہو جائیگا

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button