آج کی خبریںخیبر پختونخواہ

پشاور ہائیکورٹ نے جے یو آئی کو سڑکیں بند کرنے سے روک دیا

پشاور (ویب ڈیسک )جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل پشاور ہائیکورٹ کے بنچ نے جمعیت علماء اسلام(ف) کے پلان بی کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے جے یو آئی کو سڑکیں بند کرنے سے روک دیا۔

درخواست گزار شاہ فیصل اتمان خیل نے موقف اختیار کیا کہ سڑکیں بند کرنا شہریوں کی بنیادی و آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جے یو آئی کو سڑکیں بند کرنے سے روکا جائے، کیونکہ اس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
جسٹس اکرام اللہ نے ریمارکس دیے کہ ہم حکم امتناعی جاری کرتے ہیں باقی عملدرآمد کرانا حکومت کا کام ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button