آج کی خبریںسوات کی خبریں

تھانہ سیدو شریف میں ڈی آ ر سی دفترقائم کردیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ڈی آر سی کمیٹی کے ممبران کا ایس ایچ او سیدوشریف فضل رحیم سے ملاقات،اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا،تھانہ سیدوشریف میں ڈی آرسی دفتر قائم کرنے پر ایس ایچ او فضل رحیم کی کاوشوں کو سراہا گیا،جبکہ کمیٹی ممبران نے ڈی پی او سوات سے ڈی ارسی دفتر کیلئے فرنیچر اور دیگر سامان کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔

ایس ایچ او فضل رحیم خان سے ملاقات کے دوران صحافی پرویز عالم پاپا،بخت زادہ،سرفراز خان،عطاء اللہ،سابق نائب ناظم ضیاء الحق تاجک،سابق ناظم تاج محمد خان،سابق ناظم صدیق خان ودیگرنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ار سی ممبران پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے جبکہ علاقائی مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایس ایچ او سیدوشریف کے مشکور ہے کہ انہوں نے تھانہ میں ڈی ار سی دفتر قائم کردیا جس سے مقامی لوگوں کے تنازعات ختم کرنے میں ڈی ار سی ممبران کو آسانی ہوگی کمیٹی ممبران نے اس موقع پر ڈی پی او سوات سے مطالبہ کیا کہ ڈی ارسی دفتر کیلئے فرنیچر و دیگر سامان فراہم کیا جائے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button