آج کی خبریںسوات کی خبریں
مینگورہ بائی پاس روڈ پر ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق،دو زخمی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ بائی پاس روڈ پر تیز رفتار موٹر کار راہگیروں پر چڑھ دوڑی، ایک راہ گیر جاں بحق، موٹر کار سوار اور ان کاساتھی زخمی، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال پہنچایا گیا، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب رات دس بجے کے قریب مینگورہ بائی پاس روڈ پر موٹر کارجسے ڈرائیور رحمان خان ولد امان اللہ سکنہ وتکے مینگورہ چلا رہے تھے
تیز رفتاری کیوجہ سے بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے چہل قدمی کرتے ہوئے حضرت علی ولد احمد شاکر سکنہ بنڑ پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں حضرت علی موقع پر جاں بحق ہو گئے اور موٹر کار کا ڈرائیور رحمان اور ساتھی سلطان شاہ دونوں زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال پہنچایا گیا تھانہ بنڑ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔