آج کی خبریںخیبر پختونخواہ
بنوں میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق
بنوں (ویب ڈیسک ) بنوں میں تھانہ میراخیل کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکار پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔
جاں بحق شخص کی شناخت میر شہباز کے نام سے ہوئی جو سی ٹی ڈی اہلکار تھا۔ پولیس کے مطابق میر شہباز کو دفتر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔