سوات،بارش اور برف باری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش اور برف باری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع، سردی کی شدت میں اضافہ،سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت دیگر میدانی علاقوں میں جمعرات کی صبح سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا، بارش کے باعث اِن علاقوں میں سردی میں اضافہ ہوا ہے اور لوگوں نے گرم ملبوسات کی دکانوں کا رخ کرلیا ہے ۔

کالام،میاندم،بحرین اور دیگر بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث ان علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور لوگ خود کو گرم رکھنے کے لئے لکڑیاں جلانے میں مصروف ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برف باری کا سلسلہ اگلے دو دنوں تک رہنے کا امکان ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button