آج کی خبریںسوات کی خبریں

مسلمانوں کے زوال کی اصل وجہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات سے دوری ہے، پروفیسر ابراہیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان و سابق سینیٹر پروفیسر ابراہیم خان نے مٹہ بیدرہ اورشیخ الحدیث والقرآن مولانا مسیح گل بخاری نے مدرسہ تفہیم القرآن اوڈیگرام میں سیر ت النبی ؐکانفرنس سے خطاب کیا۔سیرت النبی ؐ کانفرنسز خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسلمان صرف عشق مصطفی ؐکو اپنا کر ہی با وقار زندگی گزار سکتے ہیں اور جنت میں نبیؐ کی قربت حاصل کر سکتے ہیں۔

ملک کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی ﷺ میں ہے رسول ا للہؐ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت کی فلاح ہے رسول ا للہؐ ؐ تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے، مسلمان اسوہ رسول ؐ پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں سر خرو ہو سکتے ہیں۔مسلمانوں کی زوال کی اصل وجہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات سے دوری ہے۔اس موقع پر مقررین نے کہاکہ بحیثیت مسلمان ہمیں اپنی روز مرہ کے معاملات کا جائزہ لینا چاہئے اور اپنی پوری زندگی کو اللہ کی بندگی رسول خدا ؐ کی اطاعت کے مطابق بنانے کی کوشش کرنی چاہیے اسلامی زندگی کا مقصد صرف کھانا پینا نہیں بلکہ پورے اسلامی تعلیمات کو اپنے آپ،اپنے خاندان اور پوری دنیا کے لوگوں تک پہنچانا ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے۔

موجودہ حکومت نااہل اورپالیسیاں عوام دشمن ہے۔حکومت مہنگائی کے عوض غریب عوام کو پاوں تلے روند رہی ہے۔کشمیر ی عوام پاکستان اور وزیر اعظم کے طرف چیخ و پکار کر رہے ہیں لیکن وزیر اعظم سمیت حکومتی وزراء و نمائندے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور کشمیر کے حوالے سے اقدامات ناقص اور صفر کے برابر ہے،عوام کشمیر کے ساتھ یکجہتی کرنے کیلئے 22دسمبرکو گھروں سے نکلیں اور کشمیر کی آزادی تک جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں نظام مصطفےٰؐ کے لئے سرگرم عمل ہے،اس مقصد کے لئے عوام کو بیدار اور منظم کر رہی ہے کہ پاکستان سے انجمن غلامان امریکہ کو اقتدار اور حکمرانی سے رخصت کر کے نیک، صالح، دیانت دار اور باصلاحیت قائدین کو حکمران بنائیں جو قوم اور ملک کے دیرینہ مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہو۔کانفرنسز سے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین،مفتی شیر محمد،ثناء اللہ فاروقی اور خور شید علی خان نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button