آج کی خبریںسوات کی خبریں
کانجو پولیس نے چوری کرنے والے گروہ کے پانچ ارکان گرفتار کرلئے
سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔02اکتوبر2017ء)کانجو پولیس نے چور گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق پیر کے روز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے پانچ چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں چوری کی وارداتیں بڑھتی جا رہی تھی جس پر پولیس نے ایکشن لیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش بھی شروع کردی ہے۔