آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات ، ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم کا آپریشن کلین اپ، کلینکل لیبارٹریاں اور صحت مراکز سیل

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدوشریف میں عطائیوں کے خلاف خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم کا آپریشن کلین اپ، عطائیوں کے متعدد کلینکل لیبارٹریاں اور صحت مراکز سیل، غیر رجسٹرڈ صحت خدمات فراہمی کے اداروں کو نوٹس جاری کردئے گئے۔ ملاکنڈ ڈویژن کے مرکزی شہر میں عطائیوں کے خلاف خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ2015 کی روشنی میں خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے ملاکنڈ ڈویژن کے سنیئر انسپکٹر سعید الرحمان کی قیادت میں سیدشریف میں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معاینہ کیا،

معائینے کے دوران متعددغیر متعلقہ و نان کوالیفائیڈ افراد کو غیر صحت مند ماحول میں مریضوں کو انجکشن لگانے انہیں مختلف بیماریوں کا علاج تجویز کرنے اور آر سی ٹی کے عمل میں مصروف پایا گیا جس پر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے متعدد کلینکل لیبارٹریز سیل کردئے گئے۔جبکہ متعدد کو نوٹسز جاری کردئے گئے

Related Articles

Loading...
Back to top button