وزیراعظم سمیت متعدد وزرا مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے مخالف

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں دیگر امور کے علاوہ مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی اجازت کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی مخالفت کی، انہوں نے کہا کہ حکومت کسی صورت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالے۔ وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد وزراء نے بھی فیصل واوڈا کی رائے سے اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button