آج کی خبریںسوات کی خبریں

خوازہ خیلہ، بارات میں شریک موٹر کار نوجوان پر چڑھ دوڑی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ کے علاقہ فتحپور میں موٹر کار کی ٹکر سے نوجوان زخمی ہوگیا ۔ موٹرکاراُلٹنے سے ڈرائیور بھی زخمی، زخمی افراد اسپتال منتقل کردئے گئے ۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے فتحپور میں بارات میں شریک موٹر کار نمبر AJ3191 جسے ڈرائیورعزیز الرحمان ولد فضل محمد سکنہ شہاب نگر مینگورہ چلا رہا تھا نے تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے نوجوان معاذ خان ولد عزیزالرحیم سکنہ فتحپور کو ٹکر مار دی اور وہ شدید زخمی ہوگیا ۔

تصادم کے نتیجے میں موٹرکار بھی اُلٹ گئی اور ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا دونوں زخمیوں کو خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے موٹرکار ڈرائیور کے خلاف رپورٹ درج کرلی ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button