بالی ووڈ میں فلم کی پیشکش پر عمران خان نے کیا جواب دیا؟ ویڈیو وائرل
ممبئی (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو ان کے بھارتی ٹی وی کو دئیے گئے ایک پرانے انٹرویو کی ہے جو انہوں نے 2006 میں دیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان کافی دوستانہ ماحول میں انٹرویو دے رہے ہیں۔
انٹرویو کے دوران شو کے میزبان نے کافی بے تکلف انداز میں عمران خان سے سوال کیا کہ آپ بالی ووڈ میں کام کیوں نہیں کرتے؟ اس کے ساتھ ہی میزبان نے کہا کیا کبھی آپ سے یہ سوال پوچھا ہے کسی نے؟ میزبان کی جانب سے یہ سوال کیے جانے پر عمران خان کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی اور انہوں نے کہا آپ کو یقین نہیں آئے گا بالی ووڈ کے ایک اداکار نے مجھے فلموں میں کام کرنے کے لیے کہا تھا ان کی بات سن کر میں حیران رہ گیا۔
عمران خان نے بتانے سے گریز کیا کہ کس اداکار نے انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے کا کہا تھا تاہم شوکے میزبان اورآڈئنس کی جانب سے اصرار کیے جانے پر انہوں نے بتایا کہ اداکار دیو آنند نے انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے کے لئے کہا تھا۔