آج کی خبریںقومی خبریں

پیپلز پارٹی کا آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آرمی چیف کے نوٹیفیکیشن کی طرح آرمی ایکٹ میں ترمیم کو بھی متنازع بنا رہی ہے، حکومت اورمسلم لیگ ن مل کر عجلت میں قانون سازی کررہے ہیں، ن لیگ نے کل بل کی غیرمشروط حمایت کااعلان کیا تھا، میرے خیال میں ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کواپوزیشن سے مشاورت کرناچاہیے تھی، ن لیگ نے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ اس بل کو پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق پاس کیا جائے گا، مناسب ہوگا کہ اس بل کو قومی اسمبلی میں منظوری سے قبل قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بھیجا جائے، پارلیمانی قواعدوضوابط کے تحت قانون سازی ہوئی تو ساتھ دیں گے، پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں جنرل کیانی کوتوسیع دی، ہم توسیع کے مخالف نہیں مگر چاہتے ہیں کہ پارلیمانی قوائد وضوابط پرعمل کیا جائے۔

بلاول نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی کامیابی ہے کہ یہ معاملہ پارلیمان میں آیا، عدالت نے تسلیم کیا کہ طاقت کا سرچشمہ پارلیمان ہے، یہ انتہائی حساس معاملہ ہے، اس کی حساسیت مدنظر رکھ کے اسے حل کرنا چاہئے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button