اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لئے اشتہار جاری

لاہور(ویب ڈیسک)مقامی انتظامیہ نے گلبرگ میں واقع سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لئے اشتہار جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے مقامی اخبارات میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لیے اشتہار شائع کردیا ہے۔ اشتہار کے مطابق اسحاق ڈار کے گھر کا رقبہ 4 کنال 17 مرلے ہے اور اس کی نیلامی کا عمل 28 جنوری کو ہوگا۔ گھر کی ابتدائی قیمت 18 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ بولی میں حصہ لینے کے خواہشمندوں کو پہلے 92 لاکھ 50 ہزار بطور زر ضمانت جمع کرانے ہوں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button