چین نے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی خصوصی کٹس پاکستان بھیج دیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چین نے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی خصوصی کٹس پاکستان روانہ کردیں جو ایک سے دو روز میں اسلام آباد پہنچ جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مشکوک مریضوں اور ممکنہ خدشات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کیلئے چین سے یہ کٹس بھجوانے کی درخواست کی تھی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان وہ پہلا ملک ہے جسے چین نے کورونا وائرس کی تشخیصی کٹس فراہم کی ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button