آج کی خبریںبین الاقوامیقومی خبریں

برطانیہ کے بعد امریکا نے بھی پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) برطانیہ کے بعد امریکا نے بھی پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کردی۔ 24جنوری کو پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں بتایا تھا کہ پاکستان میں امن عامہ کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر برطانیہ نے اپنے شہریوں کیلئے پاکستان کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کردی ہے۔ برطانیہ کے بعد اب امریکا نے بھی اپنی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کی ہے جس کا پاکستان نے خیر مقدم کیا ہے۔

 

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امریکی ٹریول ایڈوائزری میں پاکستان میں امن و امان میں بہتری کو تسلیم کیا گیا اور امریکی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی درست سمت میں قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں، اقوام متحدہ نے اسلام آباد کو دوبارہ اپنے عملے کےلیے فیملی اسٹیشن قرار دیا ہے جبکہ برطانیہ نے بھی پاکستان سے متعلق سفری ہدایت نامہ میں تبدیلی کی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یورپی ممالک جرمنی اور فرانس کے پاکستان میں سفیروں نے نجی ٹی وی کے پروگرام  میں کہا تھا کہ فرانس اور جرمنی نے پاکستان کے لیے اپنی ٹریول ایڈوائزری (سفری ہدایات) نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button