پناہ گاہیں ملک بھر میں پھیلائیں گے، وزیراعظم عمران خان
انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ حکومت کی اوّلین ترجیح ہے
بے سہارا، غریب اور نادار لوگوں کو ریاست کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پناہ گاہیں ملک بھر میں پھیلائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان سے حال ہی میں مقرر کئے گئے وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے پناہ گاہیں نسیم الرحمن نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بے سہارا، غریب اور نادار لوگوں کو ریاست کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں پناہ گاہیں قائم کرنے کیلئے جامع پروگرام ترتیب دیا جائے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، آئی ٹی سیکٹر کے فروغ سے لاکھوں نوجوانوں کو نوکریوں کے مواقع میسرآئیں گے، برآمدات بڑھیں گی،وزیراعظم نے آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیے تفصیلی روڈ میپ ایک ہفتے میں ترتیب دینے کی ہدایت کردی ہے جبکہ وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور پی ٹی آئی کے راہنما جہانگیر ترین نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں