سوات، مٹہ میں گاڑی کی ٹکر سے چھ سالہ بچہ جاں بحق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے مٹہ میں گاڑی کی ٹکر سے چھ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے گاڑی ڈرائیور کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ نظر آباد میں تیز رفتار فیلڈر گاڑی نے سڑک کنارے چھ سالہ زاہد اللہ کو ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ بچے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے گاڑی کے ڈرائیور ولی محمد کو گرفتار کرلیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button