سوات میں بارش کا سلسلہ جاری،سردی میں اضافہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا۔ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت دیگر میدانی و بالائی علاقوں میں بدھ کے روز بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہا۔ بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button