آج کی خبریںخیبر پختونخواہقومی خبریں

کورونا وائرس: حکومت نے قومی ادارہ صحت میں اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق قومی ادارہ صحت میں اجلاس طلب کر لیا۔ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کے طلب کردہ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے صوبائی حکومت کے نمائندے شامل ہوں گے۔ اعلیٰ حکام کو وائرس کی روک تھام کے لیے افغانستان کے ساتھ متصل سرحد پر کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا اور اسی طرح باچا خان ائیرپورٹ پر کیے گئے اقدامات سے بھی اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا جائے گا۔

 

اس کے علاوہ تھرمل اسکینگ اور طبی ٹیموں سے متعلق تفصیلی طور پر شرکاء کو آگاہ کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا کے سیکریٹری داخلہ ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس کو صوبے میں کورونا وائرس کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ واضح رہےکہ کراچی میں کورونا وائرس سے متاثر شہری کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اس کے اہلخانہ کو بھی کلیئر قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے حفاظتی اقدامات کے تحت ایران سے واپس آنے والے زائرین کو ایک ہفتہ تک قرنطینہ میں زیرنگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button