آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: عام لوگوں کے مسائل اجاگر کرنے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)عام لوگوں کی رائے دینے اور ان کے مسائل کو اجاگرکرنے کے حوالے سے سوات پریس کلب میں سمینار منعقدکیا گیا۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے میڈیا میٹرنامی ادارے نے ضلع سوات اور شانگلہ کے صحافیوں کے درمیان سوات پریس کلب میں ایک روزہ سمینارمنعقد کیا۔ سمینار میں پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف صحافی ارسلان نے صحافیوں کو بتایاکہ سماجی جوابدہی پرصحافیوں کو رپوٹنگ کی اشد ضرورت ہے۔ا صحافی اپنے رپورٹس میں منتخب نمائندو ں کے انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کو موضع بنائیں۔ حکومت جو منصوبے عوام کے لئے بناتے ہیں ان پر رپورٹس دینے چاہیں۔ اس طرح رپورٹنگ میں عام لوگوں کی رائے اور ان کو درپیش مسائل کو اجاگرکئی جائیں۔

جہاں بھی حکومتی ادارے عوام کے لئے منصوبہ بندی کریں یا بجٹ میں ان کے لئے رقم مختص کریں اس پر عام لوگوں کی ضروریات اور ان کی ترجیحات کو مدنظر رکھاجائیں۔ سمینار سے ظفرنظامانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافت کے زریعے ملک میں ترقی ممکن ہے اگر صحافی ان تمام حقائق کو عوام کے سامنے لائیں جن کا براہ راست عوام سے تعلق ہے۔ اور ان حقائق کو بھی لائے جائیں جن پر عوام کو اعتماد میں نہیں لیاجاتا۔ تو اس سے حکومتی منصوبوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگیں۔انہوں نے کہاکہ صحافت میں غیر جانبداری لازمی ہے۔

ہر رپورٹ میں مکمل اور جامع معلومات عوام تک پہنچانا ذمہ دار صحافی کے فرائض میں آتے ہیں اس موقع پر سوات اور شانگلہ کے صحافیوں نے مختلف سوالات بھی کئے جس پر باقاعدہ بحث بھی ہوئی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button