کراچی میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی
مریضوں کی تعداد 80 ہوگئی جب کہ پاکستان میں مجموعی تعداد 451 تک جاپہنچی ہے۔
کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیا کے 170 سے زائد ملکوں تک پھیل چکا ہے اور اب تک10 ہزار سے زائد لوگ اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 2 کا تعلق خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور اور مردان سے جب کہ ایک کا سندھ کے شہر کراچی سے ہے۔ صوبہ سندھ میں جمعرات کو مزید 37، پنجاب میں 45، بلوچستان میں 58، خیبر پختونخوا میں 4 اور گلگت میں 8 نئے کیسز سام