سوات: نجی کلینکس اور میڈیکل سنٹرز کی بندش،لوگوں میں افراتفری پھیل گئی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں نجی کلینکس اور میڈیکل سنٹرز کی بندش کے بعد لوگوں میں افراتفری پھیل گئی، انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں پر تنقید بدستور جاری۔ سوات میں انتظامیہ کی جانب سے نجی کلینکس اور میڈیکل سنٹر ز پر پابندی کے بعد لوگوں میں افراتفری اور تشویش پھیل گیا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بیمار ہوجائے تو اُسے ہم کہاں لے کر جائیں گے، انتظامیہ نے سرکاری اسپتال کی او پی ڈیز بند کردئے ہیں، اسپتالوں میں بزرگوں اور بچوں کو لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ اب نجی کلینکس اور میڈیکل سنٹرز کو بھی بند کردیا گیا ہے جس کے باعث لوگ مشکلات اور تشویش کا شکار ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی غلط اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے جہاں ایک طرف عوام میں کوف وہراس اور افراتفری پھیل گئی تو دوسری طرف لوگوں کو علاج معالجے کی سہولتیں بھی ناپید ہو چکی ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ پر غلط پالیسیوں کو ختم کرنے اور موثر پالیسی اپنانے کا مطالبہ کیا ہے۔