سوات: مٹہ میں سعودی عرب سے واپس آنے والا مشتبہ قرار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل مٹہ میں ایک اور شخص کو کورونا وائرس کا مشتبہ قرار دے کر اسپتال منتقل کردیا ۔ اے سی مٹہ یوسف کریم کا کہنا ہے کہ تحصیل مٹہ کے گاوں چپریال ڈاگئی منڑہ پٹے میں پندرہ مارچ کو امجد علی ولد شاہ جہان سعودی عرب سے واپس آیا تھا، جن میں مشتبہ طور پر کورونا وائرس کے علامات پائے گئےہیں۔ مقامی افراد کی نشاندہی پر مشتبہ مریض کو ائسولیشن سنٹر مٹہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ گاوں منڑہ پٹے کو مکمل طور پر قرنطینہ قراردیدیا گیا ہے اور وہاں پر حفاظتی انتظامات کئے جا رہےہیں ۔

اے سی مٹہ کا کہناہے کہ علاقہ کے عوام کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایات دی گئی ہے.

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button