’کراچی میں آج سے ہیٹ ویو شروع ہو رہی ہے‘

کراچی(ویب ڈیسک)ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کراچی میں رواں سال کی معتدل ہیٹ ویو آج سےشروع ہو رہی ہے۔ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز تک کراچی میں موسم گرم رہے گا، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق معتدل ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی کا درجہ حرارت 39.3 سینٹی گریڈ ا ور ہوا میں نمی کا تناسب 12 فیصد ہے جب کہ شہر میں سمندری ہوائیں بھی معطل ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button