رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی برداشت نہیں کریں گے،ڈاکٹر امجد
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی برادشت نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں مصنوعی آٹا بحران پیدا کرنے والوں کیخلاف بھی سخت اکشن ہوگا۔صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد نے ملاکنڈ ڈویژن میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف انتظامیہ کو سخت کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا صوبائی وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اس ناسور کا قلع قمع کرنے کیلئے آرڈیننس بھی نافذ کر دیا گیا ہیاور آرڈیننس کے تحت ذخیرہ اندوزی کرنے والے کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا جائیگا،اور تین سال قیدو ذخیرہ شدہ مال کے 50 فیصد کے برابر جرمانے کی سزا دی جائیگی۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی خان کا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت دو جنگیں لڑرہے ہیں ایک کورونا کیخلاف اور دوسرا غربت و افلاس کے خلاف صوبائی حکومت کی جانب سے مستحقین افراد میں احساس کیش پروگرام کے تحت چھ ہزار روپے جلد دینا شروع کریں گے اور اس کے ساتھ ہی زکواۃ کے مستحق افراد کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورنا کیخلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عمل پیرا ہو۔