آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: اے ڈی سی حامد خان کورونا کا شکار
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات حامد خان کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے آپ کو اپنی رہائش گاہ میں قرنطینہ کردیا ہے ۔واضح رہے کہ رمضان میں Sops پر عمل درآمد کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد خان نے بھی مسلسل بازاروں اور دوسرے علاقوں میں عوام کی خدمت کیلئے ڈیوٹی انجام دی تاہم آج ان کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کی وجہ سے انہوں نے اپنے آپ کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر دیا ہے عوام سے ان سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل ہے۔