سورج گرہن کے وقت سورج کو دیکھنا آنکھوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے،سردار وقار شہزاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سماجی شخصیت سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 21جنوری کو سورج گرہن صبح سے دوپہر تک دیکھا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ سورج کو بالواسطہ یا بلا واسطہ دیکھنے سے پرہیز کریں کیونکہ یہ آنکھوں کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے جو آنکھوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور اس سے بینائی بھی جا سکتی ہے ۔ سردار وقار شہزاد نے سورج گرہن کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ یہ حکومت کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس حوالے سے عوام میں آگاہی پھیلائی جائے تاکہ لوگ سرج گرہن کے وقت سورج کو دیکھنے کی کوشش نا کریں ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button