آج کی خبریںسوات کی خبریں

تحریک انصاف نے ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا ہے،سیراج الحق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی تمام پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں، ملکی معیشت کو آئی ایف، صحت کو ڈبلیو ایچ او کے حوالے کردیا گیا ہے، یورپی یونین، عرب دنیا اور ملائیشیا ء کے بعد امریکہ نے پی آئی اے کے پروازوں پر پابندی لگائی، پی آئی اے کو خود حکومت نے بے تحاشہ بدنام کیا، اداروں کو مستحکم کرنے کے دعویداروں نے تمام ملکی اداروں کو زمین بھوس کردیا ہے، اپوزیشن کی پارٹیاں بھی عوام کی آواز نہیں اٹھارہی، ن لیگ اپنے قائدین کو نیب سے بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے جبکہ پی پی پی سندھ حکومت کو بچارہی ہے، موجودہ وقت میں صرف جماعت اسلامی ہی میدان میں موجود ہے، تمام تجربوں کی ناکامی کے بعد اب ملکی مسائل کا واحد حل اسلامی نظام کا نفاذ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی سنگوٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلع امیر محمد آمین، نائب امیر نوید اقبال اور دیگر مقامی قائدین بھی موجود تھے، سراج الحق نے کہا کہ کرپشن میں ملوث عناصر کو سزائیں دینے کے بجائے انہیں سلطانی گواہ بنا کر معاف کیا جارہا ہے، قومی ادارہ سٹیل ملز قریب المرگ ہے اور 9ہزار ملازمین کو فارغ کیا جارہا ہے تعلیمی دارے، صحت، پی آئی اے، واپڈا سمیت تمام اداروں کو تباہی کی طرف گامزن کردیا گیا ہے، حکومت کی کارکردگی کورونا وائرس کی طرح کہیں بھی نظر نہیں آرہی ہے صرف سوشل میڈیا اور ٹی وی سکرین تک محدود ہے روپے کے قدر روز روز کمی اور ڈالر کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، گرمی شروع ہوتے ہی بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے، حکومت اتنی کام ہوگئی ہے کہ 22ماہ بعد ہی وفاقی وزراء اپنی ناکامی کے اعتراف کررہے ہیں، اور آپس میں اختلافات پر الجھے ہوتے ہیں انہیں کے عوام کی کوئی فکر نہیں پارلینٹ میں کوئی قانون سازی نہیں ہورہی البتہ نئی نئی گالیاں ایجاد کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور عوام کی موجودہ حکمرانوں سے بہت سے امیدیں وابستہ تھیں باہر ممالک سے پاکستانیوں نے ویزے کینسل کرکے ملک میں تبدیلی کے لئے وطن واپس آئے،نوجوانوں نے تبدیلی آنے تک شادیوں سے انکار کردیا لیکن یہ تمام افراد اور خصوصاً پی ٹی آئی کے ورکرز حکمرانوں کی کارکردگی سے مکمل طور پر مایوس ہوگئے ہیں، مسئلہ کشمیر کو بھی موجودہ حکمرانوں نے سرد خانے کے نذر کردیا ہے، حکمرانوں کی خارجہ، داخلہ، معاشی، تعلیمی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہیں، ان حالات میں ملک کے عوام کو سوچنا ہوگا کے وہ صرف تکالیف براشت کرتے رہیں گے یا انقلاب کے لئے باہر آئیں گے، ان کی ترجمانی کے لئے صرف جماعت اسلامی میراث میں موجود ہے، الخدمت فاؤنڈیشن کے ایک لاکھ رضاکاوں نے کراچی سے چترال تک کورونا متاثرین کی خدمت کی ہے ہم ایک ایسا اسلامی نظام چاہتے ہیں جسمیں ہر مظلوم کو ریاست انصاف فراہمم کریں، ہر ایک شہری کو گھر کی دہلیز پر ان کا حق مل سکے، انہوں ے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نے جنگ جیو کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمان کو بلا جواز گرفتار کیا ہے اور چھ ماں گرفتاری کے بعد ان پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا، حکومت انہیں فوری طور پر رہا کریں انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرول مافیا کے سامنے سرنڈر ہوگئی ہے، عالمی مارکیٹ میں 2سے 3فیصد تیل کی قیمتیں کم ہوتی لیکن موجودہ حکمرانوں نے مافیا کو فائدی پہنچانے کے لئے 25روپے فی لیٹر پیٹرول اضافہ کردیا جس کے ساتھ پیٹرول کی قلت راتوں رات ختم ہوگئی، ملک کے تمام مایوس عوام کے لئے جماعت اسلامی امید کی کرن بن گئی ہے، سراج الحق نے دو روزہ دوروں سوات کے دوران سابقہ وزیر حسین احمد کانجو سمیت دیگر جماعت اسلامی کے مرحوم قائدین کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button