آج کی خبریںسوات کی خبریں

مالم جبہ تا پورن روڈ کی تعمیر میں رکاوٹ پر علاقہ مکین سراپا احتجاج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے مالم جبہ سے چاگم موڑ پورن تک زیر تعمیر 23 کلو میٹر روڈ کے تعمیراتی کا م میں رکاؤٹ ڈالنے والے افراد کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے، متعلقہ حکام سے رکاؤٹ ڈالنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ،سوات پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمائدین علاقہ محمد خالق، مختیار، سعدالرحمان اور فرید خان نے کہا کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر مکمل ہونے سے 32 گاؤں کے افراد مستفید ہوں گے لیکن علاقہ نوابی کے مقام پر چند بااثر افراد میاں شیر علی، میاں سیدعلی،آفتاب اور علی نے رکاؤٹ ڈالتے ہوئے تعمیراتی کام بند کروادیا ہے اور اس کا نقشہ تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں حالانکہ اس سڑک کا تعمیراتی کام عرصہ 10سال قبل شروع کیا گیا تھا اوراس کا جو نقشہ ہے وہ تمام علاقوں کی لوگوں کا متفقہ نقشہ ہے اس کے علاوہ حالیہ بجٹ میں اس سڑک کی تعمیر کے لئے مزید 48 کروڑ روپے کا فنڈ بھی منظور کیا گیا ہے کیونکہ اس پر مختلف علاقوں کی دولاکھ سے زائد آبادی کی آمدورفت کا انحصار ہے اور یہ سڑک ایرا کی نگرانی میں تعمیر کی جارہی ہے، عمائدین علاقہ نے بتایا کہ تنازعہ پیدا ہونے پر ہم نے ڈی پی او‘اور ڈی سی سوات سے فوری طورپر رابطہ کرتے ہوئے انہیں مسئلہ کی سنگینی سے آگاہ کیا لیکن مذکورہ بااثر افرا د کے ذریعے اعلیٰ حکام کو گمراہ کرتے ہوئے مسئلہ حل کرنے کی بجائے مزید الجھادیا ہے، اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر یہ اہم مسئلہ فوری طورپر حل کرنے اور رکاؤٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کے باؤجود مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پھر تمام علاقوں کے لوگ از خود یہ مسئلہ حل کرنے کے لئے نکلیں گے جس کے بعد پیداشدہ صورتحال کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ افسران پر ہوگی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button