آج کی خبریںسوات کی خبریں
بلوگرام تاریکی میں ڈوب گیا،لائن مین اور واپڈا حکام لمبی تان کر سو گئے
سوات(زما سوات ڈاٹ کام:16اکتوبر2017ء) مینگورہ کے علاقہ بلوگرام میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،گزشتہ تین دنوں سے علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا،ذرائع کے مطابق تین دن قبل علاقہ بلوگرام میں مین جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک بجلی کے مین لائن سے ٹکرا گئی تھی جس کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی تھی،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین دنوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ بار بار متعلقہ حکام اور لائن مین کو آگاہ کیا گیا تاہم وہ ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں،لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر بلوگرام میں بجلی کی فراہمی کو بحال نہ کیا گیا تو شدید احتجاج پر اُتر آئیں گے۔