پارٹی کو فعال بنانے میں تمام ساتھی اپنا کردار اداکریں،ایوب اشاڑے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ایوب اشاڑے نے کہا ہے کہ پارٹی کو فعال بنانے میں تمام ساتھی اپنا کردار ادا کریں، اجلاس میں حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ ہر عہدیدار پارٹی کے منشور سے باخبر ہو، ان خیالات اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوات پریس کلب میں تحصیل بابوزئی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل بابوزئی کی کابینہ، تمام کونسلرز اور سالار موجود تھے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کا ہر ورکر اور کارکن ہمارا سرمایہ ہے ہر کارکن پارٹی کا پیغام گھر گھر پینچانے کیلئے کوشش تیز کریں انہوں نے تحصیل کابینہ پر زور دیا کہ ہر یونین کونسل اور ویلیج کونسل کی سطح پر پارٹی اجلاس منعقد کئیے جائیں تاکہ پارٹی کا گراف بڑھنے کے ساتھ عوام کا اعتماد بحال رہے، انہوں نے مزید کہا ہم نے ہر آڑے وقت میں اپنے قوم کا ساتھ دیا ہے اور کارکنوں سمیت عہدیداروں کو چاہیئے کہ خدمت کے اس جذبہ کو برقرار اور تیز کیا جائے اور جہاں پر بھی ضرورت ہو تو بلا عذر وہاں عوام کی خدمت کی جائے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button