آج کی خبریںسوات کی خبریں
سپین خان کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سابقہ جنرل کونسلر اوڈیگرام سپین خان کا مہنگائی کے خلاف نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ، حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ احتجاجی مظاہرے میں کثیر تعداد میں لوگوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سپین خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے، آئے روز کوئی نہ کوئی چیز مہنگی کردی جاتی ہے، آٹے،چینی،دالوں سمیت اشیائے خوردونوش کی چیزیں دس گنا مہنگی کردی جا چکی ہے جبکہ اب جان بچانے والی ادویات بھی مہنگی کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت نے حقیقی تبدیلی لا کر لوگوں کا جینا مشکل کردیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مہنگائی کو کم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔