آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات یونیورسٹی میں ہراسانی کا معاملہ ،وزیر اعلیٰ محمود خان نے نوٹس لے لیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات یونیورسٹی میں خاتون پروفیسر کی ہراسانی کے معاملے پر وزیر اعلیٰ محمود خان نے نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلی محمود خان کی ہدایت پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے گورنرخیبر پختونخوا کو مراسلہ ارسال کردیاہے۔ مراسلے میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیکر تجویز مانگی گئی۔کمیٹی میں وائس چانسلرگومل یونیورسٹی اور ہری پوری یونیورسٹی کے ایڈوائزر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ خاتون پروفیسر نے رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار پر ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔رجسٹراراور ڈپٹی رجسٹرار پر غیر قانونی ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر تبادلے کا بھی الزام اورمیرٹ کی دھجیاں اڑاکر ان کی جگہ کم تعلیم یافتہ خاتون کی تعیناتی کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔