آج کی خبریںسوات کی خبریں
کمشنر ملاکنڈ کی زیر صدارت پولیو بارے اہم اجلاس
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:17اکتوبر2017ء)کمشنر آفس ملاکنڈ میں ڈویژنل ٹاسک فورس برائے پولیو کا ایک اجلاس پیر کے روز کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر،پولی ٹیکل ایجنٹ باجوڑ،تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران،عالمی دارہ صحت کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ہدایت کی کہ پولیو ایک جان لیوا بیماری ہے اور یہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ اس مہلک بیماری سے اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔