خوازہ خیلہ میں اسلحہ بر آمد، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ بر آمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں پولیس گشت کے دوران ملزم رحم نواب سکنہ فتح پور کے قبضہ سے پانچ بندوق،10پستول،20 عدد چارجر،644 عدد کارتوس،آتش بازی کا سامان اور پٹاخے بر آمد کر لئے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزم کو حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button