سوات پریس کلب کے صحافیوں کا میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)جیو۔جنگ گروپ کے ایڈیٹرانچیف میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف سوات پریس کلب کے صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ۔ رہائی اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ۔اس حوالے سے پریس کلب میں منعقدہ مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے صحافیوں کو دبانے اور صحافت پر قدغن لگانے کی ناکام کوشش کررہی ہے مگر اسے یاد رکھنا چاہئے کہ صحافی اس طرح کے اقدامات سے خوفزدہ ہونے والے نہیں بلکہ ان کے حوصلے مزہد بلند ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے قبل بھی حکومتوں نے حق وصداقت کی آوازبلند کرنے والے صحافیوں کی آوازکو دبانے کیلے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے مگر انہیں ہربار ناکامی کامنہ دیکھنا پڑااور اس بار بھی حکمران اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔شرکاء نے حکومت سے میرشکیل الرحمان کی فوری رہائی اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرہ سے سوات پریس کلب کے چیف آرگنائزرغلام فاروق۔چئیرمین شہزادعالم۔سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر محبوب علی۔ایس یو جے کے فنانس سیکرٹری ناصرعالم۔سابق چئیرمین سید شہاب الدین اوردیگر نے خطاب کیا