جمعہ کے روز ٹاون شپ میں موٹرسائیکلوں کے داخلے پر پابندی ہوگی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ضلع سوات کے کانجو ٹاون شپ میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگ گئی ،گزشتہ روز جمعہ کے دن پولیس نے پھاٹک لگا کر موٹرسائیکلوں کو ٹاون شپ کے اندر جانے نہیں دیا، پولیس کے مطابق جمعہ کے روز مینگورہ شہرسمیت دیگرعلاقوں سے بڑی تعدادمیں موٹرسائیکل سوار آتے ہیں اور تیز رفتاری کیساتھ ساتھ ون وہیلنگ کرتے ہیں، جس سے مقامی لوگوں کومشکلات کا سامنا رہتا ہے جبکہ حادثات بھی رونما ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے غیرمقامی افراد کا داخلہ جمعہ کے روز بندکردیاگیاہے تاہم ٹاون شپ کے مکینوں پر یہ پابندی نہیں ہے

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button