بحرین میں برفانی تودے کا طوفانی منظر، دس سے زائد مکانات دب گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے سیرئی میں برفانی تودہ گرنے کی خوفناک ویڈیو منظر عام پر آگئی ، برفانی تودے نے دس سے زائد مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔سوات کی تحصیل بحرین سیرئی کے مقام پر برفانی تودے کی زد میں آکر 10 کے قریب مکانات دب گئے، تاہم مکانات خالی ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی شہری نے برفانی تودے کے طوفان کی ویڈیو بھی بنالی۔ 1993ء میں اسی مقام پر گلیشیر گرنے سے 23 افراد جاں بحق ہوگئے تھے

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button