ایمل ولی خان کا مثالی استقبال کیا جائے گا، نثار خان
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سابق ناظم نثار خان نے کہا ہے کہ میرے مرحوم والد کاکی خان نے پوری زندگی لوگوں کی خدمت میں گزاری ہے ۔ان کے نقش قدم پر چل کر عوام کی خدمت کرتاہوں۔عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرایمل ولی خان کی مینگورہ آمد پر مثالی استقبال کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ضلعی نائب ناظم مرحوم کاکی خان کے فرزند سابق ناظم نثارخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 25دسمبرکو ایمل ولی خان ہمارے حجرے آکر تقریب سے خطاب کریں گے لہٰذہ عوامی نیشنل پارٹی کے جتنے کارکن ہیں انہیں تقریب میں شمولیت کی دعوت دیتاہوں کہ وہ آکر تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد صرف اورصرف عوام کی بلاامتیاز خدمت کرنا ہے ۔میرے والد نے بھی پوری زندگی لوگوں کی خدمت میں گزاری ہے اور میں نے بھی اپنی زندگی عوام کی خدمت کے لئے وقف کررکھی ہے۔