سوات پریس کلب کی نئی کابینہ بلا مقابلہ منتخب، مخالف گروپ نے کاغذات جمع نہیں کرائے
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوا ت پریس کلب، سوات یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کے انتخابات سال 2021مکمل ہوگئے، محبوب علی سوات پریس کلب کے چیئرمین، فضل رحیم خان یونین آف جرنلسٹس کے کے صدر جبکہ غلام فاروق چیف آرگنائزر بلامقابلہ منتخب ہوگئے، سوا ت پریس کلب، یونین جرنلسٹس کے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حضرت بلال ماما جی، ممبران صلاح الدین خان لالا اور سلیمان یوسفزئی کے مشترکہ پیرس ریلیز کے مطابق سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 2021مکمل ہوگئے، جس میں گذشتہ روز سوات پریس کلب کے انتخابات کے حوالے سے سہ پہر 3بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت مقرر تھا، جس میں غلام فاروق، رشید اقبال، شہزاد عالم، ممتاز احمد صادق اور حضرت بلال گروپ کے عہدیداروں پریس کلب چیئر مین شپ کے لئے محبوب علی (جیو نیوز، دی نیوز)،وائس چیر مین شپ کے لئے غفور خان عادل (روزنامہ آزادی)،جنرل سیکرٹری کے لئے سبحان اللہ (24نیوز)،ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے لئے مراد علی خان (ڈان ٹی وی)،جاینٹ سیکرٹری کیلئے ہارون سیراج (نیوٹی وی / دی نیشن)،فنانس سیکرٹری کے لئے حکیم عثمان علی (روزنامہ چاند سوات)،سوات یونین آف جرنلسٹ کے صدارت کیلئے فضل رحیم خان (بی بی سی، پاکستان ابزور)،نائب صدارت کے لئے خورشید عمران (ابتک، سوات نیوز)،جنرل سیکرٹری کے لئے حضرت علی باچہ (روزنامہ ایکسپریس)،ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے لئے جاوید اقبال میر خان خیل (روزنامہ پاکستان)،جائنٹ سیکرٹری کے لئے عصمت علی اخون (روزنامہ جہان پاکستان، شہباز)،فنانس سیکرٹری کے لئے افتخار علی(روزنامہ آزادی)،گورننگ باڈی کیلئے غلام فاروق سپین دادا(روزنامہ شمال)،رشید اقبال بابو (روزنامہ چاند سوات)،ممتاز احمد صادق (روزنامہ آزادی سوات)،عبید اللہ عابد (روزنامہ وحدت)،محمد حیات چمن (سیون نیوز)نے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیٹی کے ساتھ جمع کرائیں، جن کے مقابلے میں کسی دوسرے پینل یا ممبر نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائیں، جس پر متفقہ طور ان امیدواروں کی بلا مقابلہ کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، اس موقع پر مشترکہ اجلاس ہوا جس میں گورننگ باڈی اور تمام کونسل نے مشترکہ طور پر غلام فاروق سپین داد ا کو چیف آرگنائزر منتخب کیا، الیکشن کمیٹی نے تمام نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور آج بروز منگل 29دسمبر 2020کو دوپہر 12بجے سوات پریس کلب کے جنرل باڈی کا اجلاس طلب کرلیا گیا، تمام ساتھیوں سے بروقت شرکت کی اپیل کی گئی۔