خوازہ خیلہ میں نامعلوم افراد نے تین گاڑیوں کو آگ لگا دی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ بانڈئی میں رات ایک بجے کے درمیان نامعلوم افراد نے تین گاڑیوں کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں ایک ویگو اور ایک کرولہ موٹرکار جل کر مکمل  طور پرخاسکترہوگئیں جبکہ ایک گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔ مذکورہ گاڑیاں آدم خان اور نورمحمد خان آف بانڈئی کی ملکیت تھی۔ خوازہ خیلہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف ایف آئی ار درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button