سوات کے لوگ اتنے اچھے ہیں تو ڈر کس بات کا؟ فیمیل بائیکر کے تاثرات
فیمیل موٹر بائیکر غزل راولپنڈی سے موٹر سائیکل پر سوات پہنچ گئی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سیاحت کیلئےجانے میں کوئی حرج نہیں جب ہمارا ملک اتنا خوبصورت ہے تو اس کو دیکھنا چاہئے اور گھومنا چاہئے صحافی کے سوات پر انہوں نےبتایا کہ مجھے موٹر بائک پر بالکل ڈر نہیں لگتا اور موٹر سائیکل سے وادیوں کے بہتر نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں اور میں کئی علاقوںکا سفر کرچکی ہوں اور دوسری بات یہ کہ یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں تو ڈر کس بات کا ؟ ان کے والد کا کہنا تھا کہ اس سے پہلےبھی ہم خنجراب اور پاکستان دیگر علاقوں کا سفر کرچکے ہیں اور اس دفعہ سوات کا سفر ہم نے راولپنڈی سے شروع کیا اور سوات کیحسین وادی کالام تک پہنچ گئے پھر اس سے آگے اوشو ،گلیشئر ، اور دیگر خوبصورت علاقوں جیسے بلو واٹر گلیشئر وغیرہ کا سفر کیاتاہم برفباری کی وجہ سے مہوڈنڈ تک نہیں پہنچ سکے اور اس کے بعد ملم جبہ کا سفر کیا انہوں نے مزید بتایا کہ سوات تمام علاقےبہت خوبصورت ہیں اور سوات کے لوگ انتہائی نفیس اور محبت کرنے والے لوگ ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سوات میں سیکیوریٹی کاکوئی مسلہ نہیں ہے اور تمام تر سہولیات موجود ہیں انہوں نے بتایا کہ سیاحوں کی رش کی وجہ سے جگہ جگہ ٹریفک جام تھا اور اوپربرف بھی تھی اس صورتحال میں بائک لے جانا کافی دشوار تھا تاہم اللہ کا کرم ہے کہ ہم خیریت سے پہنچ گئے اور ملم جبکہ بارے میںاپنے تثرات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملم جبہ ایک حیران کن جگہ ہے صحافی کے پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ سوات میںہم اپنے گھر سے بھی زیادہ محفوظ تصور کررہے ہیں اور سیکیوریٹی کا کائی مسلہ نہیں ہے اور کسی قسم کی بد تمیزی کا سامنانہیں ہوا۔ اخر میں انہوں نے عوام کو اپیل کی کہ سوات آئیں اور اپنے بچوں اور عورتوں کو لائیں فیلمی کیساتھ آئیں کیونکہ یہاں کےلوگ بھی اچھے ہیں عالقے بھی خوبصورت ہیں